ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کیرالہ میں آر ایس ایس کارکن کا قتل

کیرالہ میں آر ایس ایس کارکن کا قتل

Mon, 15 Nov 2021 23:12:33    S.O. News Service

پلکڑ (کیرالہ)،15/ نومبر (آئی این ایس انڈیا) کیرالہ کے مامبرم ضلع میں پیر کو راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے ایک کارکن کا قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ 27 سالہ سنجیت کو صبح 9 بجے اس کی بیوی کے سامنے اس وقت قتل کر دیا گیا جب وہ اپنے شوہر کو اس کے دفتر چھوڑنے جا رہی تھی۔ملزمان کی تلاش جاری ہے جو واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے الزام لگایا کہ حملہ آوروں نے سنجیت کی گاڑی کا پیچھا کیا اور پھر اس کی دو پہیہ گاڑی کو ٹکر مار دی۔ سنجیت کے سڑک پر گرنے کے بعد اسے بیوی کے سامنے قتل کر دیا گیا۔بی جے پی کے ریاستی صدر کے سریندرن نے سنگھ کارکن کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے الزام لگایا کہ یہ منصوبہ بند قتل تھا اور ریاست میں اس طرح کے پیش آنے والے واقعات کے لیے پولیس اور ریاستی حکومت کی ناکامی کو ذمہ دار ٹھہرایا۔


Share: